قومی دفاع

شہید نائیک محمد طارق محمود فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید نائیک محمد طارق محمود فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سرا ئے عالمگیر:(ملت آن لائن) سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فا ئرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فائرنگ سےشہید ہونےوالےپاک فوج کے جوان شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا، شہید کے نماز جنازہ میں آرمی کے اعلیٰ افسران میں جی او سی 23 ڈیو جہلم ، 4 برگیڈیر بھمبر آزاد کشمیر کے علاوہ فو جی جوان اور اہلے علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پا ک آرمی کے بہادر سپوت نا ئیک محمد طارق محمود شہید نے سوگواران میں والدین بیوہ اور دو بچے چھو ڑے ہیں جبکہ شہید کا کا دوسرا بھائی بھی پاک آرمی میں اپنے فرا ئض سر انجام دے رہا ہے ۔ شہید کے والد نور حسین کا کہنا ہے کہ وطن کی خا طر اگر میرے تینوں بیٹے بھی شہید ہو جا ئیں تو ہمارے لیے بعث فخر کی بات ہے۔ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔

……………………..
……..اس خبر کو بھی پڑھیے…………

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

راولپنڈی:(ملت آن لائن) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں