میرپور (ملت + آئی این پی) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی ترقیابی کے بعد اپنے آبائی گاؤں پہلی بار آمد عوام علاقہ اور عمائدین علاقہ نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی کلری آمد پران کا فقیدالمثال استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ھار پہنائے ۔اور مبارک باد دی واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کا تعلق کلری کی مردم خیز دھرتی سے ہے ان سے قبل جنرل اکبر و دیگر سینئر آرمی آفیسرز نے بھی پاک آرمی میں شاندارخدمات سرانجام دیں لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بطور کور کمانڈر بہاولپورپہلی بار اپنے آبائی علاقہ میں آئے تو کلری پنجیڑی کسگمہ ، جبی ، گورانکہ ،پل منڈا ، سموال شریف میرپور ، بھمبر، سماہنی بنڈالہ ، چڑہوئی ، کھڈوڑہ ، جاتلاں ، گورسیاں ، ساہنگ ، بنی ، چھابڑیاں دتاں کے علاوہ دیگر دور دراز دہیات سے آنے والے والے عمائدین نے اہلیان کلری کی طرف سے مبارک باد دینے کی تقریب میں شرکت کی اور شیر افگن کو لیفٹیننٹ جنرل ترقیاب ہونے اور کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہونے پر دلی مبارک باد دی اس موقع پر سینئر آرمی آفیسرز کے علاوہ ضلع میرپور بھمبر کی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے فقید المثال استقبال اور نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارک باد دینے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی پر اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر ادا کیا لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے دیگر سینئر آرمی آفیسرز کے ہمراہ آرمی پبلک سکول کلری کا دورہ بھی کیا اور سکول کی کارکردگی کو سراہا ۔ آخر میں دور و نذدیک سے آنے والوں تمام مہمانوں کے لئے پُرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ازاں بعد لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے مختلف افراد کی اموات پر ان کے گھرں میں جاکر اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔