اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقات کی ۔جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان اورآپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ صدر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔۔ انہوں نے آرمی چیف کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دفاع وطن کے سلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔