اسلام آباد(ملتآن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی اور صدر مملکت کے خطاب کے دوران آزاد رکن اسمبلی جمشید دستی مسلسل سیٹیاں بجاتے رہے جس پر آرمی چیف بار بار متوجہ ہوتے رہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی اور احتجاج کیا گیا جبکہ خطاب کے اختتام پر جب آرمی چیف واپس جانے لگے تو اس موقع پر صحافیوں نے ان سےبات کرنے کی کوشش کی اور جب ان سے کہا گیا کہ آپ آج صحافیوں سے بات کریں تو جنرل قمر جاوید باجوہ مسکرائے اور ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ صدر مملکت کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے نعرے بازی کی گئی اور خطاب کا بائیکاٹ کردیا گیا ۔