راولپنڈی (ملت + آئی این پی) صوابی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوابی کے علاقے ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تو کمپاؤنڈ میں چھپے دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ۔ علاقے میں آپریشن ردالفساد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔