قومی دفاع

صوبائی حکومت کی درخواست: رینجرز کے اختیارات میں‌90 دن کی توسیع کر دی

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع دے دی۔اس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں۔اختیارات میں توسیع (آج ) 18اکتوبر بروز منگل سے نافذ العمل ہوگی۔پیر کو ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق حکومت سندھ کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 سیکشن 4 کی سب سیکشن تھری کلاز1کے تحت دیئے گئے ہیں۔اختیار میں 90دن کی توسیع 18اکتوبر سے نافذ العمل ہوگی۔ترجمان وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ اس دفع رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات نہایت خوش اسلوبیاور باہمی رابطوں سے طے ہوئے۔