چکوال:(آئی این پی).وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،اگلا سال امن کاسال ہوگا۔چکوال کے قصبہ بھرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2013 ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا،2018 ءتک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کررہے ہیں،4 ماہ تک دھرنے دینے والوں کے مینڈیٹ کو بھی کے پی کے میں تسلیم کیاہے۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے نعت خواں عبدالرزاق کیانی کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت بھی کی۔