اسلام آباد (ملت + اے پی پی) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں شمالی وجنوبی وزیر ستان اور اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا سلسلہ جاری ہے ، اب 8ہزار 74مکانات کا سروے مکمل کیاجاچکاہے ، فاٹا آر آر یو کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کے مکانات کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر مکانات کے نقصان کاتخمینہ لگا رہے ہیں۔سروے ٹیموں میں پولیٹیکل ایجنٹ تحصیلدار فوجی افسران اور سکول ٹیچر شامل ہیں جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثر ہونے والے فاٹا کے تمام علاقہ جات میں سروے کررہے ہیں ۔ حکام کے مطابق شمالی و جنوبی وزیر ستان کے 7ہزار 905 مکانات کے سروے مکمل کیا گیا ہے جبکہ اورکزئی ایجنسی کے 169مکانات کا سروے کیاگیا ہے جبکہ اورکزئی ایجنسی کے 169مکانات کا سروے مکمل کیاگیا ہے این تینوں ایجنسیوں میں مجموعی طورپر 8 ہزار 74مکانات کاسروے مکمل کیاگیاہے۔