اسلام آباد:(آئی این پی ) افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے بارے میں 4ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس 18 اور 19 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ افغانستان میں قیام امن کیلیے افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کا مشاورتی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے اقدامات اور فیصلے متوقع ہیں۔4ملکی مشاورتی اجلاس میں طالبان نے بطور فریق شریک ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس کو مشاورتی گروپ نے مسترد کردیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق چار ملکی گروپ ابتک اپنے ہدف نمبر ایک یعنی طالبان کو مذاکرات کی میز پر دوبارہ لانے میں ناکام رہا ہے۔ آخری اجلاس کو3 ماہ ہونے کو آئے لیکن بات نہیں بن پا رہی ہے۔