طورخم: ملت آن لائن) یوں لگتا ہے کہ افغانستان نے غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے۔ چمن بارڈر پر متعدد معصوم شہریوں اور بچوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد اب افغان فورسز نے طورخم بارڈر پر بھی بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان افوج کو بھرپور جواب دیا گیا اور ان کی بندوقیں خاموش کروا دی گئیں۔ سرحد پر موجود باب دوستی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔