طورخم: (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردوں کو روکنے کا مضبوط ارادہ کرلیا ۔ طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر شروع کردی ، سرحد پر ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر مچنی چیک پوسٹ سے آگے جانے پر پابندی عائد ہے ۔ افغانستان آستین کا سانپ بن گیا ۔ پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا ۔ پڑوسی ملک کی اشتعال انگیزی تیسرے روز بھی بند نہ ہوسکی ۔ طورخم بارڈر پر گذشتہ رات پھر فائرنگ کی ، افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔ پاک افغان بارڈر پر طورخم گیٹ کی تعمیرکا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایف سی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مچنی چیک پوسٹ سے آگے جانے پر پابندی عائد ہے ، سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ سویلین نہ بن جائیں ۔ لنڈی کوتل میں شہریوں کو گھر میں رہنے اور لائٹس آن نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاقے میں موبائل فون کی سروسز کام کر رہی ہے تاہم تھری جی سروسز بند ہے ۔ لنڈی کوتل بازار کھل گیا ہے ، علاقے میں اب بھی خوف کی فضا برقرار ہے ۔ آمد و رفت بند ہونے سے سرحد پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔