راولپنڈی: (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور معصوم کشمیریوں کے سفاکانہ قتل و عام کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا دنیا کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے اور عالمی برادری خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے عید پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔