لاہور:(آئی این پی) پاکستانی ہائی کمشنرکےبیان پرمودی سرکارکو آگ لگ گئی۔ وزیر داخلہ ہوں یا قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیوول سب کی بدحواسی واضح ہونے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دیوول نے رات گئے پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے فون پر بات کی۔ اجیت دیوول پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کے بیان پر واویلا مچاتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجییت دیوول کا کہنا تھا پاکستان عبدالباسط کے بیان کی تردید کرے۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اگر پاکستان نے واضح موقف اختیار نہ کیا تو مودی کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔