کراچی (آئی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا معروف سماجی راہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کا فخر تھے‘ان کی انسانیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ایدھی نے ہمارے لیے یہ ورثہ چھوڑا ہے کہ ہم انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ انسانیت کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کا فخر تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایدھی نے ہمارے لیے یہ ورثہ چھوڑا ہے کہ ہم انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور ان کے خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔