کراچی(آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی کے جنازے کو سرکاری اعزاز دیا جائے گا‘پاک فوج کی جانب سے انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی جائے گی‘پاک فوج کا چاق وچوبند دستہ عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ان کے جنازے کو سرکاری اعزاز دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی جائے گی،پاک فوج کا چاق وچوبند دستہ عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ اس موقع پر فوج،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔