راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔
یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آج یوم دفاع وشہدا ہے،آئیے اپنے شہدا کے گھروں پر جائیں، آئیے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کریں، وطن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں اور ہم عظیم قوم ہیں۔