فاٹا سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی تقریباً مکمل ہوگئی، ترجمان پاک آرمی
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فاٹا سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو فاٹا میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے اور میران شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں زندگی معمول پر ہے اور یہاں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہیں۔
شمالی وزیرستان میں برطانوی میڈیا اور پاکستان الیون کے درمیان دوستانہ میچ
خیال رہے کہ پاک فوج، پی سی بی اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تعاون سے میران شاہ کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزررہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق دهماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تهی اوردهماکے سے کسٹم عملے کی گاڑی کو جزوی نقصان ہوا جب کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔