پشاور (ملت + آئی این پی) فرنٹیئر کور نے مچنی کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے ۔ترجمان ایف سی کے مطابق جمعہ کو ایف سی نے مچنی کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔