کراچی:(اے پی پی) کرپشن میں ملوث پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی خبر نشر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر “تھینک یو راحیل شریف” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاک فوج کے 12 اعلی افسران کی کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرفی کی خبر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے اور خاص طور پر اس کا کریڈٹ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کو دیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خبر نشر ہونے کے چند ہی منٹ بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر “تھینک یو راحیل شریف” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔