قومی دفاع

فوج پاناما کیس جےآئی ٹی میں بطورادارہ شفاف کردارادا کرےگی، کورکمانڈرز کانفرس

راو لپنڈی (ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کی قیادت میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس کی جےآئی ٹی میں شامل پاک فوج کے ارکان قانونی اورشفاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے پر بھی تفصیلی طور پر زیر غور آیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج پناماکیس کے فیصلے کے تناظر میں تشکیل دی جانے والی جےآئی ٹی میں شفاف کردار ادا کرے گی اور جےآئی ٹی میں شامل ادارے کے اراکین سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں نیب، ایس آئی سی پی اور ایف بی آر کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسر بھی شامل ہوں گے۔