قومی دفاع

فیصل آباد: سیکورٹی فورسزکےکومبنگ آپریشن کےدوران 6 افراد گرفتار

فیصل آباد: (آئی این پی) سیکورٹی اداروں کی جانب سے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کومبگ آپریشن کیا گیا ہے اور 6 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی خصوصی ٹیموں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سلیمی چوک ستیانہ روڈ، امین پور بازار، چنیوٹ باز اور کھرڑیانوالہ کے علاقے میں کارروائیاں کیں ۔ ذرائع کے مطابق چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے اسلحہ اور دیگر قابل اعتراض مواد برامد ہوا ہے اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر یہ افراد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔