قومی دفاع

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جنرل قمر باجوہ کی تعریف

لندن(ملت آن لائن)معروف اور معتبر برطانوی ڈیفنس تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیج اور افغانستان میں استحکام لانے کے لیے پاک فوج ایک تبدیل شدہ دفاعی سفارتی اقدام کے تحت حریفوں اور حلیفوں کے الزامات اور ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کر رہی ہے۔

برطانیہ میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر ایو ایس آئی) نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر باجوہ کے کئی اقدامات کو سراہا گیا ہے جن کے عہدے کو تاریخی طور پر ملک کے سٹریٹجک ایجنڈے کو مرتب کرنے والوں میں سے ایک کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔

آر یو ایس آئی کے پاکستان وزیٹنگ فیلو کمال عالم نے آر یو ایس آئی کی جانب سے شائع ایک تجزیے میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے بڑے عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کرتے ہوئے اپنی توجہ دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینے پر مرکوز کر رکھی ہے۔