راولپنڈی .ملت آن لائن.. چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے جرمن خصوصی نمائندہ سبین سپار وسر نے جمعرات کو ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی بالخصوص پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے۔ جرمنی کی خصوصی نمائندہ نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔