اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف چارسدہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے جانیں قربان کیں ، قوم دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے قوم کا محفوظ مستقبل کیلئے جانیں قربان کیں ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔