قومی دفاع

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک شہری شہید

نکیال (ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ۔ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں اسد ولد دل محمد نامی شخص کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔