راولپنڈی (ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی نوجوان اشفاق دم توڑگیا ، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی ۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوپہر کو بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والا زخمی شہری دم توڑ گیا ،محمد اشفاق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی ۔