مظفر آباد(ملت + آئی این پی )لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جاری ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 شہری زخمی ہوگئے ۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور بھی سنی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کردایا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری جب کہ گزشتہ روز بھی ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔