مظفرآباد: (اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کا بھر پور جواب ملا تو دشمن کی بندوقوں کو چپ لگ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات کو فائرنگ کی گئی اس دوران پاک فوج کے چوکس دستوں نے فوری طور پر دشمن کومنہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رات کو ہونے والی اس فائرنگ کا تبادلہ صبح تقریبا 10بجے تک جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔