قومی دفاع

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوانوں کے نام اور تصویریں

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے نام سامنے آگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں مری کے رہائشی اور چار بچوں کے باپ حوالدار ظفر حسین، مظفر آباد کے رہائشی ایک بیٹی کے باپ حوالدار ابرار احمد ،حویلی کہوٹہ کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد شوکت،لکی مروت کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد حلیم ،تلہ گنگ کے رہائشی اور 2بچوں کے باپ سپاہی محمد الیاس،آٹھمقام کے رہائشی سپاہی پرویز ،سماہنی آزادکشمیر کے رہائشی سپاہی محمد تنویرشامل ہیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ جہلم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی اور وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔