قومی دفاع

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

لائن آف کنٹرول

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے نیزہ پیر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ نیزہ پیر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ بھارتی فوج نے شوپیاں میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ پاکستان میں تخریب کاری میں بھارتی مداخلت ڈھکی چھپی نہیں۔ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک ثبوت ہے۔ پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن پر معلومات طلب کی تھیں۔ جنوری 2017 سے بھارت سے دستاویزات مانگ رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کا پاسپورٹ کہاں سے آیا۔ بھارت کلبھوشن سے متعلق آج تک جواب نہیں دے سکا۔ بھارت نے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات بھی نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغان وفد سے آج سہ پہر اور کل ملاقاتیں ہوں گی، پاک افغان ملاقاتوں میں مہاجرین کی واپسی کامعاملہ اٹھایا جائے گا۔ ملاقاتوں میں سرحد پار سے حملوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ پاکستان کے مالدیپ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا کی جانب سے غیر دفاعی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا بیان مثبت قدم ہے۔ افغانستان میں افغانوں کے زیر انتظام مفاہمت سے امن ممکن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 4 لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ رحمت خان نامی پاکستانی لیبیا کشتی حادثے میں محفوظ رہا۔ پاکستان نے لیبیا میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا حق ہے۔ کسی کی سالمیت اور تزویراتی اہداف کو خطرہ نہیں ہونا چاہیئے۔ ’پاکستان خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے‘۔