جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے لاہور میں سب سے بڑی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم میں سجائی گئی۔
تقریب میں پاک فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کیا جس میں کوبرا، مشاق اور ایف سولہ نے فضائی کرتب دیکھائے۔ رینجرز کے دستے نے بھی خوبصورت ڈرل پیش کی۔
رینجرز کے دستے نے اپنی زبردست پرفارمنس سے حاضرین کی توجہ سمیٹی۔ علاقائی لباس پہنے بچوں اور طلبا نے ملی نغموں سے شرکا کا لہو گرمایا۔ آرمی بینڈ کے جوانوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلی عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔