لاہور:(اے پی پی)علامہ اقبال ٹاون لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانا اقبال ٹاون کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ، مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گرد تنظیم ، مبینہ خود کش حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔