بریکنگ نیوز: لاہور کے علامہ ا قبال ٹائون میں گلشن اقبال میں دہشت گردوں نے دھماکہ کر دیا، 30 افراد شہید اور درجنوں زخمی، تفصیلات کے مطابق بارودی دھماکے میں30 سے زاید افراد شہید ہو گئے ہیں ، ان میں بچے بھی شامل ہیں دھماکہ گیٹ نمبر ایک کے ساتھ ہو اجہاں بچوں کے لئے جھولے نصب ہیں اور والدین اور بچوں کا ایک ہجوم ہر وقت لگا رہتا ہے، اتوار کی تعطیل کے باعث معمول سے زیادہ رش کی وجہ سے شہادتوں کا احتمال بہت زیادہ ہے. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہےا ور شہر کے تمام ا ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے.دھماکا بھت زور دار تھا جس سے یے معلوم ہوتاہےکہ بمب میں یورینیم بھت زیادہ مقدار میں تھا.بے رحم دہشت گردوں نے معصوموں کو نشانا بنا یا .ابھی تک سارے زحمیوں کو ہسپتال منتقل نھیں کیا گیا بلکہ زحمیوں کی منتقلی جاری ہے.دھماکا پارک کے اندر بچوں کےجھولوں کے پاس ہوا ہے. ہسپتال میے زیادہ زحمیوں کے ہو نے کے باعث ہسپتال میں خون کی عطیات کی ضرورت ہے.خون کی اپیل کی جارہی ہے.
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے پارکنگ ایریا میں اتوار کی شام خوفناک بم دھماکے کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ 21زخمی ہو گئے۔ہفتہ وار تعطیل کے باعث شام کو پارک میں لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور پارک میں آنے والے درجنوں افراد ابھی پارکنگ ایریا گیٹ نمبر 1پر اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کر رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد پارک میں چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئیں اور بھگڈر مچ گئی ۔ دھماکے کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال ‘ شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی‘ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی