راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات پر لورالائی میں آپریشن کرکے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا،بارودی مواد دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے رکھا گیا تھا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر لورالائی میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا،بارودی مواد لورالائی میں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے رکھا گیا تھا۔