لورا لائی (آئی این پی)فرنٹیئر کور بلوچستان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب لورالائی میں منعقد کی گئی، پریڈ میں 4 ہزار 476 ریکروٹ پاس آؤٹ ہوئے۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی ایف سی کوئٹہ میجر جنرل شیر افگن اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جوانوں کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک بھر خاص کر کے بلوچستان کو دہشتگردی اور بد امنی کا سامنا ہے، ایف سی بلوچستان افغانستا ن اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کی نگہبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے جانوں کے نظرانے پیش کر کے مثالی کارنامے انجام دیے ہیں ایف سی کاامن و امان قائم کرنے، منشیات کی اسمگلنگ روکنے، صوبے کی ترقی اور فلاح و بہود میں بھی اہم کردار رہا ہے۔