ملت نیوز:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے تقررو تبادلے کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی مقرر کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ اب ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شاہد بیگ مرزا جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری کے طور پر کام کررہے تھے جن کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں بطور کورکمانڈر کراچی تقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔