کمانڈرسدرن:(ملت+اے پی پی) کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض سے پاکستانی نژاد ناروے کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات،وفد نے پاک فوج کی بلوچستان میں ترقی وخوشحالی اور پائیدار امن کے حوالے سے قربانیوں کو سراہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی نژاد ناروے کے پانچ رکنی وفد نے برہان فرید چشتی کی قیادت میں کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کیا ،دورے کے دوران وفد نے سدرن کمانڈ میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاک فوج کی بلوچستان میں ترقی وخوشحالی اور پائیدار امن کے حوالے سے قربانیوں کو سراہا،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض نے وفد کے ارکان کے جذبہ انسانیت اور حب الوطنی کی تعریف کی ۔ پاکستانی نژاد ناروے کے وفد نے ایس او ایس ویلج اور سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ وفد نے ایس او ایس ویلج کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا ۔