قومی دفاع

مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: آرمی چیف

راولپنڈی: (ملت آن لائن) حب الوطنی اور کام سے لگن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی تیراہ کا دورہ کیا اور چھٹی کے دن قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ مسلسل مصروفیات سے جو وقت ملتا ہے آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔ Tirah Valley visit. “Writ of state has largely been restored. We are progressing towards enduring peace and stability” COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/ovEjSEIt3I — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 1, 2017 اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔