راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،ہماری جان،ہمارے لہو کا ایک ایک قطرہ پاکستان کیلئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور شہید اور نائیک شہزاد شہید کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی ۔جس میں کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ،کمانڈر آرمی ائیرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف اور دیگر سینئر سول وعسکری افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی ملٹری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔واضح رہے شہید لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہید کو گذشتہ روز بنوں کے قریب جانی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔۔۔۔(خ م)