مظفرگڑھ (اے پی پی)لاہور کےتفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکا کرنےوالا مبینہ خود کش حملہ آور کےچاربھائیوں سمیت 15افرادکو پولیس نے تحویل میں لےلیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق سانحہ لاہور کامبینہ خودکش حملہ آور28سالہ محمد یوسف مظفرگڑٖھ کےموضع فتح سُہرانی کارہائشی تھا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آور8 سال سےلاہور میں مقیم اور وہیں ایک مدرسہ میں معلم تھا۔ اس سے پہلے محمد یوسف نےڈیرہ غازی خان کے مدرسہ اسلامیہ سےتعلیم حاصل کی تھی۔پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نےحملہ آور کےگھرپرچھاپہ مارکراس کےچار بھائیوں سمیت 15افراد کو تحویل میں لیاگیاہے۔ پولیس اورسی ٹی ڈی اہلکاروں نےعلاقے کوسیل کردیاہے اور زیرتحویل افرادسےتفتیش جاری ہے۔اب تک کی ملنے والی معلومات کےمطابق حملہ آور کےوالد غلام فرید ٹھیلہ لگاتے ہیں اور انکے عمرہ پر گئے ہوئے ہیں۔ ایک بھائی کی سبزی کی دکان،دوسرےکی ڈیرہ غازی خان میں بیکری ،تیسرا درزی ہے،چوتھابھائی والد کے ساتھ کاشتکاری جبکہ دو بھائی پشاور میں مٹھائی کا کام کرتے ہیں۔جن نام ریاض،عبدالغفار،سجاد،عبدالستار،محبوب اوراعجازہیں۔