کراچی:(آئی این پی ) سکھر میں مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھراؤ کے بعد متحدہ اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں میں الزامات کی جنگ تیز ہو گئی۔ مصطفیٰ کمال نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قائد کو را سے فنڈنگ کا آٹھ اہم شخصیات کو علم ہے جلد نام منظر عام پر لائیں گے۔ حکومت ثبوتوں کے باوجود متحدہ قائد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔ مصطفی کمال نے متحدہ قائد پر کارکنوں کو مخالفین کے قتل کی ترغیب دینے اور بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار تھمانے کا بھی الزام لگایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قائد کی وجہ سے کراچی اور حیدر آباد کی نئی نسل تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد پاک سر زمین پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔