اسلام آباد:(آئی این پی)سرفراز مرچنٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کے حوالہ سے ثبوت بھی فراہم کر دیئے۔ سرفراز مرچنٹ کے بیان کو ضمنی ایف آئی آر کا حصہ بھی بنایا جائے گا جبکہ کچھ دن بعد مصطفیٰ کمال بھی اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔