قومی دفاع

متنازعہ بیانات پرکورکمانڈرز برہم

اسلام آباد: (اے پی پی) دہشتگردی کا خاتمہ افواج پاکستان، سکیورٹی ایجنسیوں اور حکومت کا متفقہ ٹاسک ہے۔ متعلقہ ادارے ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے مسلسل کوشاں ہیں لیکن متنازعہ بیانات نے کچھ تلخی پیدا کر دی ہے۔ عسکری قیادت کے شدید ردعمل کے بعد وزیر اعظم نے نہ صرف ان بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہنے کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں متنازعہ بیانات کی برملا مذمت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف آج بھی سر جوڑ کر بیٹھے گی۔