‘مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی اور مسلکی تفریق کے بغیر پاکستان سب کا ہے’
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک افغان بارڈر کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو دہشتگردوں کا پاکستانی علاقے میں داخلہ روکنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور پاک افغان بارڈر پر باڑ، خاردار تار، نئے قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیل سے آگہ کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔ آرمی چیف نے افغان بارڈر پر جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی پشاور میں آرمی چیف سے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علماء نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملک میں قیام امن کیلئے علماء کے کردار کو سراہا۔ علماء نے سپہ سالار سے ملاقات میں دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی اور امن و امان کے قیام کیلئے فوج کی کوششوں کو سراہا۔
پاک افغان بارڈر پر باڑ، خاردار تار، نئے قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیل سے آگہ کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔ آرمی چیف نے افغان بارڈر پر جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی پشاور میں آرمی چیف سے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علماء نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملک میں قیام امن کیلئے علماء کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے جب کہ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے،
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعے سے باہر آئے، اور دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔