راولپنڈی:(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب دیکھی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جسمانی تربیت اور ٹیم ورک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ جنرل راحیل شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تمام چیلنجز کا موثر طور پر سامنا کیا جائے گا، مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ فوری اور موثر جواب دینے کے لئے پاک فوج کو بہترین جسمانی تربیت کا حامل ہونا چاہیئے، قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ ہمیں مصیبت میں مضبوط قوت عطا کرتاہے، ہم قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورااتریں گے۔