قومی دفاع

مشترکہ بحری مشق میں چینی بحری بیڑے کی نمایاں کارکردگی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بائیو یاؤپنگ کی قیادت میں چینی بحری بیڑے کے 24ویں ڈویژن نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ دفاع کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی مہارت اور صلاحیت کا آئنہ دار ہے،اس ڈویژن میں گائیڈیڈمیزائل تباہ کن جہاز ہار بن گائیڈیڈ میزائل،جنگی جہاز ہنڈانگ اور جامع سپلائی شپ ڈوم پنگ ہو شامل ہیں۔پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے سمندر پار چینیوں کے ساتھ چین کی امداد سے چلنے والے اداوں اور پاکستانی بحریہ کے نمائندوں سمیت تمام نے کراچی آمد پر چینی بیڑے کا خیرمقدم کیا۔چینی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے کہا کہ بحری مشق سے بحری دہشتگردی قزاقی اور اسمگلنگ کے خطرات کے خلاف موثر حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی،امن 2017جو کہ پاکستان کے سمندری علاقے میں کسی ایک پلیٹ فارم پر مشرق اور مغرب کی بحری فوجیوں کے اجتماع کی علامت ہے سے شرکاء ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مدد ملے گی،پاکستانی بحریہ نے جدید ٹیکنالوجی گوادر سے مشرق وسطیٰ اور افریقی علاقے کیلئے سی پیک کے تحت بحری تجارت کیلئے بہتر سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں،حال ہی میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سمندری راستے کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی کیلئے پاکستان کی بحریہ کو ہنگول اور باسول دو جہاز حوالے کیے ہیں،جہازوں کی وصولیکے بعد وائس ایڈمرل حسینی نے کہا یہ دونوں چینی جہاز پاکستانی بحریہ کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے پاکستانی بحریہ مضبوط تر ہوجائے گی۔