قومی دفاع

مضبوط دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے، سربراہ پاک بحریہ

مضبوط دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے، سربراہ پاک بحریہ

کراچی:(ملت آن لائن)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مضبوط دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی میں پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ کمپٹیشن پریڈ 2017 کا انعقاد ہوا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت پاکستان نیوی کے اعلی حکام نے شرکت کی، نیول چیف نے 2017 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک بحریہ کے مختلف فلیٹ یونٹس کو انعامات سے نوازا۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا، سربراہ پاک بحریہ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی مشکل صورتحال میں ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، 2017 کے دوران مختلف بحری مشقوں اور ٹاسک فورسز میں پاک بحریہ کی شرکت اور کارکردگی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، کثیرالقومی مشق امن 17 کا انعقاد اور ٹاسک فورس 150 اور 151کی کمانڈ، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کا مظہرہے۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مضبوط دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے، سی پیک کی سیکیورٹی اور ساحلی پٹی کی کڑی نگرانی کے حوالے سے پاکستان نیوی فلیٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں جب کہ دشمن کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے۔