قومی دفاع

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا معاملہ عالمی فورمزپراٹھارہےہیں‘ سرتاج

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھا رہے ہیں‘ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں‘ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی تحریک میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ہے۔ کشمیریوں کی حمایت میں سفارتی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ پاکستان سفارتی‘ سیاسی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھا رہے ہیں‘ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں‘ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی تحریک میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ (ن غ)