واشنگٹن: (آئی این پی )امریکا نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلز بتھ ٹروڈو کا کہناہے کہ وادی کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نازک ہے۔ چالیس انسانی جانوں کے ضیاع پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔ ایک سوال پر ایلز بتھ ٹروڈو نے جان کربی کے بدھ کے روز کی بریفنگ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کئے جبکہ امریکا فریقین سے رابطے میں ہے۔