قومی دفاع

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی نظر بندی قابل مذمت ہے:سرتاج

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں حالیہ بم دھماکوں کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا‘ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی قابل مذمت ہے اور عالمی برادری کو بھارت کے اس رویے کا نوٹس لینا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب میں دہشت گرد حملے اسلامی دنیا کے لیے باعث تشویش ہیں۔ دریں اثناء مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عید پر کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے اس رویے کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کو مسلمانوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس لحاظ سے بھی اہم تھی کہ مقبوضہ کشمیر‘ پاکستان‘ آزاد کشمیر ‘ مشرق وسطیٰ ‘ امریکہ اور یورپ میں ایک ہی روز مسلمانوں نے عید منائی اور ایسے میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو نظر بند کرنا قابل مذمت ہے اور پاکستان اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔